لکھنؤ29مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)چھوٹی اور درمیانہ صنعت کے وزیرصنعت کلراج مشرا نے کانگریس پرجھوٹے نعرے چلا کر ملک کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ مرکز کی موجودہ نریندرمودی حکومت نے گزشتہ دو سال کے دوران معاشرے کے ہر طبقے کیلئے فلاحی منصوبے شروع کئے ہی۔مشرانے مرکزکی این ڈی اے حکومت کے قیام کے دو سال پورے ہونے پر منعقد وکاس تہوارہفتے کے تحت یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں الزام لگایاکہ کانگریس نے ہمیشہ جھوٹے نعرے دے کر اور کھوکھلے وعدے کرکے عوام کو دھوکہ دیاہے۔انہوں نے این ڈی اے حکومت کی طرف سے اس کے قیام کے دو سال پورے ہونے پروکاس تہوارمنایے جانے کولے کر اس پرمسلسل حملے کررہی کانگریس پرجوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کارویہ ہمیشہ منفی رہاہے۔وہ اپنی غلطیوں کوچھپانے کے لئے موجودہ حکومت پرالزام لگارہی ہے۔مشرا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بین الاقوامی سطح پرہندوستان کی شبیہ کودرست کیاہے۔ماضی میں بھارت کی تصویر ایک کمزور اور بدعنوانی سے بھرے ملک کی ہواکرتی تھی۔مودی اس شبیہ میں بہتری لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے معاشرے کے تمام طبقوں کیلئے فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔جہاں ایک طرف’’ڈیجیٹل انڈیا‘‘اور’’میک ان انڈیا‘‘کی بات کی جا رہی ہے، وہیں دیہی ہندوستان کی ترقی پربھی برابر توجہ دی جا رہی ہے۔